سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنائے

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنائے بغیر پائیدار ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو مساوی مواقع، ڈیجیٹل مہارتوں اور معاشی خودمختاری کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بات الحمرا آرٹس کونسل میں ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیرِ اہتمام “ویمن امپاورمنٹ، ڈیجیٹل اسکلز اینڈ یوتھ انوویشن” میگا شوکیس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی 200 طالبات میں لیپ ٹاپس اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔