ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے کوشاں۔۔۔ سیکرٹری ڈبلیو ڈی ڈی ڈاکٹر عثمان علی خان کی فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ۔ ملاقات میں خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات کو زیرِ غور لایا گیا، جس کا مقصد ایسے مواقع پیدا کرنا ہے جن سے خواتین کو اقتصادی ترقی میں فروغ ملے اور کاروباری و صنعتی شعبوں میں خواتین کی شرکت کو بڑھایا جا سکے۔
