نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن (NCSW) نے 15 فروری 2023 کو آواری ہوٹل لاہور میں یو این کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن کے 67ویں اجلاس کے لیے "پاکستان میں صنفی ڈیجیٹل تقسیم کے تجزیہ کے لیے قومی رپورٹ کی تیاری" کے عنوان سے ایک مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا۔ اس سیشن کا مقصد ڈیجیٹلائز دور میں خواتین کے لیے تمام جگہوں کو محفوظ بنانے کے بارے میں تجاویز حاصل کرنا تھا۔ اس سیشن میں محترمہ سمیرا صمد، سیکرٹری، ادارہ ترقی خواتین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی تجاویز قومی سطح پر قانون سازی اور پالیسی سازی کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ خواتین کے لیے بہتر اور محفوظ زندگی کے لیے نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن (NCSW) کی کاوشوں کو سراہا کو۔
