A delegation of Umar Asghar Foundation visited Women Development Department, Lahore

عمر اصغر خان فانڈیشن کے وفد، جس میں محترمہ راشدہ دوہاد (ایگزیکٹو ڈائریکٹر)، حسن علی خان، اور احمد رضا خاں شامل تھے۔ نے بروز جمعہ 10 فروری 2023 ادارہ ترقی خواتین، لاہور کا دورہ کیا اور محترمہ سمیرا صمد، سیکرٹری، ادارہ ترقی خواتین، پنجاب سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد کی سربراہ نے پنجاب کے معاشی بجٹ سال23-2022 کے بارے میں بتایا کہ عمر اصغر فانڈیشن نے اسے کا کیسے صنفی تجزیہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے آنے والے نئے معاشی بجٹ سال 24-2023 سے متعلق تجاویز پر بھی بات کی کہ کیسے آنے والے بجٹ کو صنفی دھارے کے مطابق ڈھال سکتے ہیں۔ تاکہ خواتین کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کی روک تھام اور ان کی پائیدار ترقی کے اہداف کی حصول میں اہم کردار ادا کیا جا سکے۔ اس سلسلہ میں سبراہ عمر اصغر فانڈیشن نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ادارہ ترقی خواتین کے ساتھ ایک مشاورتی نشست کا اہتمام کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر سیکریٹری، ادارہ ترقی خواتین نے ان کے فانڈیشن کے کام کو سراہا حکومت پنجاب کی ترجیحات کے بارے میں آگاہ کیا کہ ادارہ ترقی خواتین، خواتین کو مرکزی دھارے میں لانے کے لئے مختلف سرکاری محکموں کے ساتھ تربیتی پروگرام اور مختلف اضلاع میں خواتین سے متعلق مشاورتی نشستوں کا اہتمام کرتا ہے۔ اس سلسلے میں سیکریٹری, ادارہ ترقی خواتین نے 20 فروری 2023 کو ایک مشاورتی نشست کے اہتمام سے متعلق آگاہ کیا جہاں دیگر سرکاری و غیر سرکاری اداروں کو بھی مدعو کیا جائے گا بعد ازاں انہوں نے عمر اصغر فانڈیشن کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کاشوں کو سراہا۔