محترمہ سمیرا صمد، سیکرٹری، ادارہ ترقی خواتین، حکومت پنجاب اور اقوام متحدہ کے ادارہ پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے) کے ملکی نمائندہ مسٹر لوئے شبانے کے درمیان ایک میٹنگ منعقد ہویَ اس موقع پر دونوں اداروں کے نماندگان بھی موجود تھے۔ اس ملاقات میں ادارہ ترقی خواتین اور یو این ایف پی اے نے مشترکہ طور پر پنجاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے باہمی دلچسپی کے خیالات کا تبادلہ کیا۔ سکریٹری، ادارہ ترقی خواتین نے صنفی برابری کی رپورٹ)پی جی پی آر کی کامیاب آغاز پر یو این ایف پی اے کی حمایت کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے مستقبل کے لیے یو این ایف پی اے کی جانب سے خواتین کی ترقی کے محکمے کو تکنیکی معاونت کی مکمل یقین دہانی کروایَ.
