یورپی یونین (EU) کے وفد جناب محمد رضا، محترمہ فرح عظیم، محترم اسلم اعطم، محترمہ ماہ نو حیدر اور بنفشہ گلکووا نے مورخہ 10.01.2023 ادارہ ترقی خواتین، حکومت پنجاب کا دورہ کیا اور محترمہ سمیرا صمد، سیکریٹری، ادارہ ترقی خواتین، حکومت پنجاب کے ساتھ ایک مشاورتی میٹنگ کی۔ اس میٹنگ کا مقصد دونوں اداروں میں باہمی اشتراک تھا۔ یورپی یونین کے وفد نے مرحلہ وار"حقوق پاکستان" کے پنج سالہ دوسرے مرحلے کے لیے ادارہ ترقی خواتینکے ساتھ اشتراک کا اظہار کیا۔ حقوق پاکستان کا دوسرا مرحلہ بنیادی طور پرادراہ ترقی خواتین کے سے ساتھ تین مختلف شعبوں پرباہمی شراکت اور تکنیکی معاونت میں دلچسپی کا خواہاں ہے۔ جو اداروں کی مضبوطی، تعلیمی ترقی اور انسانی حقوق اور معاشی ترقی اور انسانی حقوق مشتمل ہے۔ اس موقع پر محترمہ سمیرا صمد، سیکریٹری، ادارہ ترقی خواتین نے ہیلپ لائن 1043، جینڈر مینسٹریمنگ پروگرام ٹریننگ کے ماڈیول اور انسانی حقوق کے مخصوص ماسائل میں انسانی حقوق کی شراکت اور تکنیکی معاونت پر یورپی یونین کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے باہمی دلچسپی اورخوشی کا اظہارکیا۔
