A delegation of Barki Institute of Public Policy of Civil Net (BIPP) visited Women Development Department, Lahore

محترمہ سمیرا صمد، سیکرٹری، ادارہ ترقی خواتین، حکومت پنجاب اور برکی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی آف سول نیٹ (BIPP) کے بانی محترم جناب شاہد جاوید برکی اوران کی ٹیم کے ہمراہ ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، گلبرگ لاہور میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرجناب شاہد جاوید برکی صاحب نے کہا کہ ان کا ادارہ عالمی برادری کے ذریعے پالیسی مسائل پر تعمیری گفتگو اور تجزیہ کو فروغ دیتا ہے جو موجودہ مقامی اور علاقائی نیٹ ورکس پر استوار ہے، ان کا ادارہ ایک ورچوئل عالمی ماہرین کے طور پر کام کرتا ہے جو ماہرین کے درمیان تعاون، علمی معلومات کے تبادلے اورنئی آنے والی پالیسوں کے متعلق تعمیری اشتراک کرتا ہے۔ انہوں نے پنجاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے بھی خیالات کا اظہارکیا۔ مزید انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی خواتین کو دنیا کے دیگرحصوں کی خواتین کے برعکس معاشرے میں اپنی حیثیت کو بہتر بنانے کے لیے عملی طور پر اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہوے۔ اس عمل میں انہیں معاشرے کے مردوں کو بھی تعلیم دینے کی ضرورت ہے جنہیں اس بات پر باورکروانا ضروری ہے کہ خواتین کو پسماندہ رکھنے سے ملک پسماندہ رہے گا۔ آج تک کسی بھی ملک نے اپنی خواتین کو بااختیار بنائے بغیر معاشی اور سماجی ترقی حاصل نہیں کی۔ سکریٹری، ادارہ ترقی خواتین، حکومت پنجاب نے باہمی دلچسپی کے خیالات پر تبادلہ خیال کیا اور محترم جناب شاہد جاوید برکی کاوشوں کو سراہا اور مسقبل میں باہمی اشتراک میں دلچسپی ظاہر کی۔ جس پر برکی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی آف سول نیٹ آنے والی میٹنگ میں ادارہ ترقی خواتین کومکمل تجاویز کے ساتھ مستقبل کا لائحہ عمل پیش کرے گا۔ آخر میں سکریٹری، ادارہ ترقی خواتین، حکومت پنجاب نے محترم شاہد جاوید برکی صاحب کا شکریہ ادا کیا۔