ادارہ ترقی خواتین , خواتین کے لیے مساوات، مساوی مواقع، کام اور زندگی کے وقار کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے کیونکہ یہی وہ اہم عوامل ہیں جو پائیدار اقتصادی ترقی اور سماجی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ ان مقاصد کی تکمیل کے لیے ادارہ ترقی خواتین مالی سال 23-2022 میں مختلف سرکاری محکموں اور اداروں کو جینڈر مین اسٹریمنگ، جینڈر ریسپانسیو پلاننگ اور جینڈر ریسپانسیو بجٹنگ پر تربیت دے رہا ہے۔ اس تناظر میں ادارہ ترقی خواتین نے محکمہ زکوٰۃ و عشر کے افسران کے ساتھ 10 سے 11 جنوری 2023 تک دو روزہ تربیت کا انعقاد کیا۔ جس کا مقصد شعبہ زکوٰۃ و عشر کے افسران کو ضروری علمی صلاحیتوں اور صنف کے اخلاقی اصولوں سے آگاہ کرنا ہے تاکہ وہ خواتین کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے موئثر طریقے سے حکمت عملی کا اطلاق کر سکیں۔ اس موقع پرمحترمہ سمیرا صمد، سیکرٹری، ادارہ ترقی خواتین نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جب خواتین کو مردوں کی برابری کے مواقع میسر ہوں گے تو خاندان اور معاشرہ ترقی کی منازل طے کرے گا۔ جس کے لیے ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ صنفی مساوات کی بنیاد پر خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرے جسکے لیے ادارہ ترقی خواتین کی مزکورہ محکمہ کے ساتھ یہ پہلی کوشش ہے تاکہ آنے والے وقت میں ایسی پالیسیاں بنایں جو خواتین کے حقوق اور ان کو معاشرے میں برابری کے مواقع فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکیں.
