خواتین کے لیے محفوظ ورکنگ ماحول کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وعدے تکمیل کی جانب گامزن!
خواتین کو محفوظ اور سازگار ورکنگ ماحول کی فراہمی کے لیے پنجاب بھر میں 650 ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کا منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں 390 ڈے کیئر سنٹرز کا ہدف مقرر کیا گیا، جن میں سے 350 مکمل طور پر فعال جبکہ 40 تکمیل کے مراحل میں ہیں۔
لاہور، فیصل آباد اور دیگر اضلاع میں ڈے کیئر سنٹرز کے قیام سے ہزاروں ورکنگ خواتین کو سہولت میسر آ رہی ہے، جو وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خواتین دوست وژن کی عملی تعبیر ہے